Online CoursePegham e Quran
قرآن کورس بعنوان"پیغام قرآن"
آپ کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے ایک شاندار کورس۔اس کور س کا نام ہے "پیغام قرآن"۔ اس کورس میں پوراقرآن مجید رکوع وار پڑھایا جائے گا۔
استاذ ڈاکٹر علی وقار قادری کی نوجوانوں کو قرآن مجید کی طرف راغب کرنے کے لیےتصنیف کی گئی کتاب "پیغام قرآن" اس کلاس میں بطور نصاب پڑھائی جائے گی۔اس کور س میں تدریس کے فرائض استاذ ڈاکٹرعلی وقار قادری خود انجام دیں گے۔
اس کورس کی درج ذیل خصوصیات ہونگی:
• اس کورس میں ہر رکوع ایک الگ عنوان قائم کر کے پڑھایا جائے گا تاکہ اس عنوان کی روشنی میں پورے رکوع کا مطالعہ آسان اور بامقصد ہوجائے۔
• اس کتاب /کورس میں ہر رکوع کے مرکزی پیغام کو بنیاد بنا کر بات پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے،تاکہ رکوع کے فہم میں مرکزیت قائم رہے۔
• یہ کتاب/کورس پچھلی تفسیروں کا خلاصہ نہیں، بلکہ آج کے ماحول اور آج کے مسائل کی روشنی میں قرآن فہمی کی ایک طالب علمانہ کوشش ہے۔ اسی روش کو مدنظر رکھتے ہوئے قرآن مجید کا مطالعہ کی جائے گا جس میں ماضی کے تکرار سے زیادہ حالت و مستقل کے مسائل کو ڈسکس کیا جائے گا۔
• اس کتاب میں قرآن مجید کے عملی، اطلاقی اور معاشرتی پہلوؤں پر زیادہ توجہ دی گئی ہے تاکہ عملی زندگی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
• جہاں فقہی مسائل کا بیان آئے گا وہاں اس مسئلہ پرفقہی مذاہب کی مختلف آراء کو بیان کر دیا جائے گا تاکہ ہر کوئی غور خوض کر کے جس رائے کو قرآن وسنت کے قریب پائے اس کو اپنا سکے۔
• اعتقادی مسائل کو اختصار مگر جامعیت کے ساتھ بیان کیا جائےگا اور بیان کرتے ہوئے آسان زبان کو استعمال کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ ہر عام آدمی بات کو سمجھ سکے۔
• اس کتاب میں قرآن مجیدکی تعلیمات میں وسعت، جامعیت، تغیر پذیر ماحول میں تغیر ِاحکام کی گنجائش، جیسے پہلوؤں کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا ہے،یہی پہلو کورس میں بھی اجاگر کئے جائیں گے تاکہ آج کے بدلتے ماحول میں قرآن مجید کی وسعت پزیری، جہتِ پیدائی اور مسلسل تحرک جیسی خصوصیات کو سمجھا جاسکے۔
• اس کتاب میں بھی اور اس کورس میں بھی ِاثبات احکام کے حوالے سے قرآنی منہج کو خاص طور پہ بیان کیا گیا ہے جو کہ معقول اور منطقی منہج ہے۔
• اس کورس کی ہفتہ میں دو کلاسزہونگی،منگل کی شب بعد ازنماز عشاء اور جمعہ کی شب بعد از نماز عشاء۔طلبہ میں سے جس کو جو دن مناسب لگے وہ اسی دن جوائن کر سکتا ہے۔جو سبق منگل کو پڑھایا جائے گا اسی کا تکرار جمعہ کو کیا جائے گا۔یعنی ہفتے میں ایک کلاس لینا ضروری ہوگا۔
• یوں مہینے میں کل 4 رکوع پڑھائے جائیں گے،ان پر ڈسکشن ہوگی،سوال جواب ہونگے۔ہر رکوع کواس حوالے سے خاص طور پر ڈسکس کیا جائے گا کہ ہماری ذات و معاشرے پر ان احکام کا اطلاق کیسے ممکن بنایا جائے۔
• ہر کلاس کے بعد اس کے نوٹس شئیر کر دیئے جائیں گے۔جس کے پاس "پیغام قرآن"کتاب ہے تو ان کے لیے زیادہ آسانی ہوگی۔
• کلاس کا دورانیہ 30 منٹ اور آخر میں سوالات کرنے کا وقت 10 منٹ ہوگا۔ یوں 40 منٹس کی کلاس ہوگی۔ سوالات رکوع میں زیر بحث موضوعات سے متعلق لیے جائیں گے۔کورس کا دورانیہ ابھی مقرر نہیں۔اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو پورا قرآن مجید پڑھایا جائے گا ان شاء اللہ۔
• وہ تمام لوگ جو پرفیشنل ہیں اور باقاعد ہ وقت نہیں نکال سکتے مگر قرآن فہمی کا ذوق رکھتے ہیں،ان کے لیے یہ نادر موقع ہے۔
• کورس کی پہلی کلاس 12 مئی 2026 بروزمنگل بعد از نماز عشاء ہوگی۔
• یہ کور س مرد وخواتین دونوں کے لیے یکساں طور پر مفید ہے،مگر سکول، کالج اور یونیورسٹی ومدارس کے بچوں کےلئے خاص طور پر ضروری ہے۔
• اس کور س میں الحاد، فرقہ پرستی، تنگ نظری ، بے اطمینانی و ڈپریشن جیسے مسائل جو آج کل ہرایک کو لاحق ہیں، سب کو قرآن مجید سے ڈسکس کیا جائے گا۔
• رجسٹریشن کرائیں اور کورس جوائن کریں۔
• اس کی رجسٹریشن پاکستان کے اندر اور باہر سب کے لیے یکساں طور پر کھلی ہے۔
• رجسٹریشن فارم اور کورس فیس کی تفصیلات کے لیے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔+923135369154
ٹیم پیغام قرآن کورس
2 YearsCertificate IncludedCompleted
Completed